ریاست اتر پردیش کے سلطانپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو پولیس کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے سلطان پور پریاگ ہائی وے پر کار اور ٹرک کی ٹکر میں کار میں سوار پولیس سب انسپکٹر نتیا نند یادو اور راج کمار یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار کا ڈرائیور اور پولیس کانسٹبل سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ چھلیا پولیس تھانے میں تعینات پولیس اہلکار پریاگ راج جارہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ پر دکھ ظاہرکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مکمل علاج کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔