ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: بدمعاشوں نے دو افراد کو گولی مار کر زخمی کیا - رما کانت یادو

پولیس ذرائع نے بتایا پٹرول پمپ پر تیل لینے آئے فتن پور باشندہ رما کانت یادو نے بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے رما کانت یاد وکو بھی گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔

TWO PEOPLE INJURED WHILE RESISTING LOOT IN PRATAPGARH
پرتاپ گڑھ: بدمعاشوں نے دو افراد کو گولی مار کر زخمی کیا
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 8:25 PM IST

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں منگل کو لوٹ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے دو افرا کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فتن پور کے باشندہ انڈین آئل پٹرول پمپ کے مالک سنتوش چورسیا صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے پاس میں واقع ایک پرائیویٹ اے ٹی ایم میں پیسہ جمع کر رہے تھے۔ اس درمیان بائیک سوار بدمعاشوں نے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے سنتوش چورسیا پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پٹرول پمپ پر تیل لینے آئے فتن پور باشندہ رما کانت یادو نے بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے رما کانت یاد وکو بھی گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔

شدید طور سے زخمی دونوں افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں پریاگ راج کے لئے ریفر کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.