ETV Bharat / state

AMU: اے ایم یو میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات کا آغاز

علاج کی نئی سہولیات کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے میڈیسن شعبہ میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات کا آغاز کیا گیا۔

AMU: اے ایم یو میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات کا آغاز
AMU: اے ایم یو میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات کا آغاز
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 9:48 PM IST

اے ایم یو کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ملک کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں شامل ہے جہاں پر ضلع علی گڑھ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے بھی خاصی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں بڑھتی مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ میڈیسن میں دو نئی او پی ڈی سمیت دیگر جدید سہولیات کا آغاز کیا ہے جس سے اب دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج میں سہولیت ہوگی.

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیسن شعبہ میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات :
1۔ جیر یارٹک یا سینئر سٹیزن سپر اسپیشلسٹ او پی ڈی
2۔ ہیماٹولوجی سپر اسپیشلسٹ او پی ڈی
3۔ میڈیسن او پی ڈی کی عمارت میں ای سی جی خدمات
4۔ ویڈیو لیرنگو اسکوپ جسے میڈیکل آئی سی یو کے لیے ڈاکٹر ایس حیدر نے عطیہ کیا ہے
5۔ میڈیکل آئی سی یو میں تین پی ایم کیئر وینٹی لیٹر
6۔ پیشینٹ ٹرانسپورٹ ملٹی چینل مانیٹر کی سہولیات شامل ہیں

میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن)، پروفیسر حارث خان (میڈیکل سپریٹنڈنٹ)، پروفیسر محمد آفتاب ( ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ) اور مختلف سربراہان شعبہ و اساتذہ کی موجودگی میں مذکورہ سہولیات کا افتتاح کیا۔

AMU: اے ایم یو میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات کا آغاز
AMU: اے ایم یو میں دو نئی او پی ڈی اور دیگر جدید سہولیات کا آغاز

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امراض کی تشخیص اور بہتر علاج میں جدید طبی سہولیات کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مریضوں کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف دیگر سہولیات کا ذکر بھی کیا۔

میڈیسن شعبہ کے چیئرمین پروفیسر انجم ایم چغتائی نے کہا، 'عمر رسیدہ افراد کو امراض تنفس، مختلف قسم کے کینسر، خون کے امراض وغیرہ کا سامنا رہتا ہے، چنانچہ علیحدہ جیریاٹرک او پی ڈی اور ہیماٹولوجی سپر اسپیشلسٹ او پی ڈی بہت مفید ثابت ہوگی۔'

یہ بھی پڑھیں: علیگڑھ: چار سالہ بچے کے دل کا کامیاب آپریشن، پیس میکر نصب

انستھیسیا شعبہ کے چیئرمین پروفیسر احسان قاضی نے میڈیکل آئی سی یو میں ویڈیو لیرنگواسکوپ کے طریقہ استعمال کا مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.