ETV Bharat / state

کاس گنج: بدمعاشوں نے پولیس سے ہتھیار چھینے - واقعہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

کاس گنج علاقے میں کچھ بدمعاشوں نے دو پولیس کانسٹیبل سے ان کی رائفل اور 20 کارتوس چھین کر فرار ہوگئے-

کاس گنج: بدمعاشوں نے پولیس سے ہتھیار چھینے

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 4:08 PM IST

کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں جمعرات کی علی الصبح کچھ بدمعاشوں نے دو پولیس کانسٹیبل سے ان کی آئی این ایس اے ایس رائفل اور 20 کارتوس چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح تین بجے اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار نے کاس گنج پولیس اسٹیشن علاقے میں کچھ بدمعاشوں کو ایک امیزن اسٹور کا تالا توڑتے ہوئے دیکھ لیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی بدمعاشوں نے چھپنے کی کوشش کی لیکن دونوں کانسٹیبل کے ذریعہ تعاقب کئے جانے پر انہوں نے پولیس سے ان کے ہتھیار چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ یہ پورا واقعہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سلسلے میں ایس پی پی روہن پرمود نے موقع واردات کا جائزہ لیا اور ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھ اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔فورنسک ٹیم نے بھی موقع واردات سے شواہد اکٹھا کئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی اسی ضلع میں ایک شراب مافیا نے ایک پولیس کانسٹیبل کو جان سے مار دیا تھا جبکہ دوسرے کانسٹیبل کو شدید طور سے زخمی کردیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.