پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی شب دہلی ہری دوار قومی شاہراہ پر منصور پور علاقہ میں ایک 55 سالہ شخص کو سڑک حادثہ میں شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کھٹولی علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ایک تیز رفتارگاڑی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ اس کی شناخت بھوپا قصبہ کے رہائشی سچن کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ رات گئے دہلی سے گھر واپس آرہا تھا اور رات ڈھائی بجے کے قریب کھٹولی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
اس کے علاوہ پیلنا بائی پاس پر ہونے والے حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں کا تعلق ہریانہ کے روہتک کے سانپلا سے ہے۔ اس کے علاوہ بھوپا کے علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مظفر نگر: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی - منصور پور
اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں دو سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔