ڈی ایس پی رانی گنج ڈاکٹر اتل انجان ترپاٹھی نے بتایا کہ سمبھل سے بذریعہ کار گبّر نریش پال، پرشورام، وویک شرما، ویربل اور دیگر افراد بنارس شادی کی تقریب میں شامل ہونے جارہے تھے کہ بنارس لکھنؤ ہائی وے پر کھرہر گاوں کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ٹرک اور ان کی کار میں زور دار ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں تمام افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک نامعلوم اور گبّر سمیت دو افراد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمیوں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے اور ٹرک ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔
یو این آئی