ETV Bharat / state

متھرا میں سرعام دو افراد کا قتل، ایک زخمی - سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر گورو گروور

چھتہ بازار کے علاقے بھیک چند گلی میں رہنے والا بسنت لال آج صبح پانی چڑھانے کے لئے مہادیو مندر جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے 50 سالہ بسنت لال کو گولیوں سے ہلاک کردیا۔ بچاؤ کرنے پہنچے سندر لال کو بھی حملہ آوروں نے گولی ماردی۔

Breaking News
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 1:01 PM IST

متھرا میں چھتہ بازار کے علاقے میں سر عام دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچی۔ وہیں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Two killed, one injured in Mathura
متھرا میں سرعام دو افراد کا قتل، ایک زخمی

زخمی کو علاج کے لئے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک واقعے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا۔

چھتہ بازار کے علاقے بھیک چند گلی میں رہنے والا بسنت لال آج صبح پانی چڑھانے کے لئے مہادیو مندر جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے 50 سالہ بسنت لال کو گولیوں سے ہلاک کردیا۔ بچاؤ کرنے پہنچے سندر لال کو بھی حملہ آوروں نے گولی ماردی۔

جب سندر لال کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے سندرلال کو مردہ قرار دے دیا۔ حملہ آوروں کی گولی سے مقامی رہائشی کیدارناتھ بھی زخمی ہوگیا۔ موقع پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر گورو گروور نے بتایا کہ صبح کے وقت چھتہ بازار کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے دو افراد کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ قاتلوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

مقتول کے بھائی نند لال چترویدی نے بتایا کہ صبح کے وقت بسنت لال مندر میں پانی چڑھانے جارہا تھا کہ شیو نامی شخص نے میرے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا، بھائی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.