ریاست اترپردیش کے مرزا پور ہالیہ تھانہ علاقے میں ہفتہ کے روز مدھیہ پردیش سے آرہی انڈگو کار بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار ماں بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بیٹی اور والد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے شاہڈول میں واقع امیلائی پیپر مل میں کام کرنے والے رام سنگھ ہفتہ کے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ نجی کار سے سسرال غازی پور جا رہے تھے۔
تبھی اچانک کار کی اسٹیئرنگ لاک ہوگئی اور کار پہاڑی سے جا ٹکرائی، اس دوران کار میں سوار رام سنگھ کا بیٹا اور اہلیہ ویبھا سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ بیٹی اور رام سنگھ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں کے اطلاع پر ایس ڈی ایم شیو پرساد پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو پسپتال میں داخل کرایا اور لاش کو اپنے قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔