پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کندھئی میں دو بائیکوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ علاقے کے جعفرا پور گاؤں باشندہ انس(26) اور عدنان(18) ہفتہ کی رات تقریبا دو بجے کسن گنج بازار کے گھر کی جانب جارہے تھے ادھر اٹاوہ گاؤں باشندہ ونود پال(35)ضلع ہیڈکوارٹر سے اپنے گھر جارہے تھے۔ ڈاکٹر نے مداپھر پور شاہراہ پر منداہ گاؤں کے نزدیک موڑ پر دونوں موٹر سائیکلوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی اس سے بائیک سوار تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ٹکر کے بعد انس کی بائیک میں آگ لگ گئی۔ راہ گیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے عدنان اور ونود پال کو مردہ قرار دے دیا۔ شدید طور سے زخمی انس کو پریاگ راج ریفر کردیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کے سری نگر کے کرن نگر علاقے میں اتوار کی صبح سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں کم از کم چار اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح کرن نگر میں سی آر پی ایف گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت اندر جیت سنگھ ، سنجے کمرا ، چندر شیکھر اور للت کمار کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یواین آئی