ETV Bharat / state

یمنا ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی ٹکر میں دو کی موت - مما اور منیا

اتوار کی صبح یمنا ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس میں دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

Two killed in car crash on Yamuna Expressway
یمنا ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی ٹکر میں دو کی موت
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 10:40 PM IST

دنکور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر آگرہ سے نوئیڈا لین کے چپرا گڑھ پیٹرول پمپ کے سامنے مہندرا پک اپ یوپی 25 اے ٹی 022 کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ جس کے بعد گاڑی کو کنارے کر کے مما اور منیا ٹائر تبدیل کر رہے تھے۔

اسی اثنا میں تیز رفتار مہندرا کار ایم پی 07 بی اے 5516 پیچھے سے آئی اور اس نے مہندرا پک اپ کو زوردار ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے ٹائر تبدیل کرنے والے ڈرائیور مما اور ہیلپر منیا شدید زخمی ہوگئے۔

مہندرا پک اپ میں چھ افراد سوار تھے۔ جن میں سے تین شدید زخمی ہوئے۔ سب کو علاج کے لئے کیلاش ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہیں پک اپ سوار دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ باقی تینوں کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.