ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں تیز رفتار بائیک ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بائیک سوار دو نوجوان کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔
دراصل بجنور ضلع کے تھانہ ہلدور کے پاؤٹی علاقے میں گزشتہ رات بائیک پر سوار دو نوجوان اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران رات کے اندھیرے میں سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں بائیک جا ٹکرئی، جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر دیا ہے۔
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔