اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح متھرا کے نزدیک جمنا ایکسپریس وے پر بس، ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ 'امبیڈکر نگر سے ایک لگژری بس دہلی جارہی تھی۔ علی الصبح تقربیا چار بجے جمنا ایکسپریس وے پر نوہ جھیل علاقے میں باجن کٹ کے نزدیک تیز رفتار بس آگے جارہے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔'
بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں مکیش اور دانش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ترجمان کہ مطابق سبھی زخمیوں کو اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔