ETV Bharat / state

Two Injured In Drunk Driving: نشے میں دھت کار سوار کی ٹکر میں دو زخمی - کار سوار کی ٹکر میں دو زخمی

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 65 کے ٹرانسپورٹ نگر کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے دو افراد کو شرابی کار سوار نوجوان نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ Two Injured In Drunk Driving

Two Injured In Drunk Driving: نشے میں دھت کار سوار کی ٹکر میں دو زخمی

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 3:39 PM IST

کار سے ٹکرانے کے بعد نوجوان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن راہگیروں نے دونوں کو پکڑ لیا اور زبردست پٹائی کر دی۔ جس سے وہ دونوں شرابی بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ Two Injured In Drunk Driving

Two Injured In Drunk Driving: نشے میں دھت کار سوار کی ٹکر میں دو زخمی

اطلاع ملنے پر پولیس اہلکاروں نے چاروں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ ابھی تک کسی بھی طرف سے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

تھانہ فیس تھری کے انچارج وویک ترویدی کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ دیر رات آرین تیواری اور ناگیش اسپورٹس کار میں کوتوالی علاقے سے گزر رہے تھے، جب وہ دونوں ٹرانسپورٹ نگر کے گیٹ نمبر تین کے سامنے سڑک پر پہنچے تو لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کے کنارے کھڑے دو افراد کو ٹکر مار کر بری طرح زخمی کردیا۔ Two Injured In Drunk Driving

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ستیندر (30) ساکن راجستھان اور شیلیندر (30) ساکن کاس گنج کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں زخمی ٹرک ڈرائیور بتائے جا رہے ہیں۔ ستیندر اور شیلیندر کا کیلاش اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ کار میں سوار دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے۔ ایسے میں واقعے کے بعد راہگیروں نے دونوں کو پکڑ لیا اور پٹائی کرکے زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: شراب کے نشے میں دھت کار سواروں نے دو بچوں کو کچلا

انہوں نے مزید بتایا کہ کار میں سوار نوجوان سیکٹر 73 کے رہائشی ہیں اور سیکٹر 63 میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ راہگیروں کا کہنا تھا کہ نوجوان نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ وہیں پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ Two Injured In Drunk Driving

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.