شاملی: ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے تھانہ گڑھی پختہ علاقے کے گاؤں بھینساول واقع جین مندر میں چوروں نے گذشتہ دیر رات اشٹ دھاتو کی دو قیمتی مجسمے چوری کر لئے۔ شاملی کے اسسٹنٹ او پی سنگھ اور سرکل افسر گڑھی پختہ نے موقع واردات پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کیا۔ idols stolen in Shamli Jain temple
انہوں نے اس واقعہ سے مشتعل افراد کو جلد سے جلد معاملے کا انکشاف کرنے کا تیقن دے کر خاموش کیا۔ پولیس نے واقعہ کے تعلق سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شاملی ضلع میں مذہبی مقامات سے چوری کی وارداتوں میں لگاتار اضافے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس معاملے میں سخت کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: مندر اور دوکان میں چوری
بتایا گیا کہ جین مندر میں گربھ گرہ میں گذشتہ تقریبا ایک سال سے تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ اس وجہ سے گربھ گرہ میں رکھے گئے مجسموں کودوسرے مقام پر رکھا گیا۔اشٹ دھاتو کی یہ مورتیاں کافی پرانی و قیمتی ہیں۔گذشتہ رات مندر کے پجاری منوج، مندر کو بند کر کے گھر چلے گئے تھے۔ صبح جب وہ مندر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں سے دو نوں مجسمے غائب ہیں۔
یو این آئی