پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہالیہ علاقے میں بری گاؤں باشندہ بھولا(65) جنگل میں بھینس چرا رہے تھے۔اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے لگی اور اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آنے سے اس کی مو ت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پڈری علاقے کے پتھرہا گاؤں باشندہ بھنڈاری سنگھ(55) کھیت میں بنائی گئی اپنی جھونپڑی میں سو رہے تھے۔
صبح بارش کے دوران اچانک بجلی گرنے سے وہ بری طور سے جھلس گئے اور ان کی موت ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے متأثرین کے اہل خانہ کو مالی تعاون دئے جانے کی کاروائی کی جارہی ہے۔