ETV Bharat / state

Farrukhabad Accident فرخ آباد میں موٹرسائیکلوں کی ٹکر، دو کی موت - اترپردیش کے ضلع فرخ آباد

اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 3:39 PM IST

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کے جہان گنج علاقے میں منگل کو دوموٹرسائیکل میں آمنے سامنے کی ٹکر میں دونوں ڈرائیوروں کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ علاقے کے گرام نگلا روپ باشندہ کوشل(20)آج صبح موٹر سائیکل سے گرام نگلا بھوڈ جارہا تھا جہان گنج۔ چھپرا مئو شاہراہ پر جہان گنج قصبہ کے نزدیکی پٹرولی پمپ کے نزدیک قنوج ضلع کے وشون گڑھ تھانہ کے گرام سریا بھوراج پور باشندہ ببلو(35)کی موٹر سائیکل سے آمنے سامنے کی زور دار ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں زخمی نوجوان کو پولیس نے کمال گنج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

ادھر مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے جورا تھانہ علاقے میں ایک لوڈنگ گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی، جس سے گاڑی کے کلینر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ لوڈنگ گاڑی میں سوار کل شام شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کیلارس سے نورآباد جارہے تھے۔ اس کے بعد کیلارس اور جوڑہ کے درمیان گاڑی اپنا توازن کھو بیٹھی اور سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کی وجہ سے کلینر دلیپ گاڑی کے نیچے دب کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور اس میں سوار خواتین سمیت ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جورا اور مورینا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Muzaffarnagar مظفّر نگر سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.