ETV Bharat / state

غازی آباد میں دو دن کا خصوصی لاک ڈاؤن - لاک ڈاؤن

یوپی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 2 دن کا خصوصی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی یوپی کی تمام سرحدوں پر بڑی تعداد میں آنے والی گاڑیاں پولیس کے لئے پریشانیوں کا باعث بنی ہیں۔

غازی آباد میں دو دن کا خصوصی لاک ڈاؤن
غازی آباد میں دو دن کا خصوصی لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں آج سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن اتر پردیش حکومت کی ہدایت نامہ کے مطابق نافذ کیا گیا ہے۔

صرف ضروری خدمات اور سہولیات سے وابستہ گاڑیوں کو دہلی یوپی کی تمام حدود سے گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جو لوگ بلا وجہ گھر چھوڑ رہے ہیں، ان پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے پہلے دن گاڑیاں بڑی تعداد میں سڑک پر نظر آ رہی ہیں۔

یوپی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 2 دن کا خصوصی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ہفتے کے آخر میں نافذ کیا گیا ہے۔ تاکہ چھٹیوں اور پکنک کے بغیر لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کی ترغیب ملے، لیکن سڑک پر بڑی تعداد میں گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔

ایسی صورتحال میں پولیس انہیں سمجھا رہی ہے اور بات نہیں ماننے والوں کے خلاف بھی چالان کی کارروائی کی جارہی ہے۔ لیکن پولیس کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: دوبارہ پھر تین دن کا لاک ڈاؤن شروع

غازی آباد میں اشیائے ضروریہ اور خدمات کے سوا ہر چیز کو بند رکھا گیا ہے۔ دیگر تمام دکانیں اور تجارتی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔ اتوار کے روز بھی غازی آباد مکمل طور پر بند رہے گا۔

پولیس اپیل کررہی ہے کہ ان 2 دن میں خصوصی لاک ڈاؤن کی مکمل پیروی کریں، نہیں تو بصورت دیگر اضافی سختی کا بھی مشاہدہ کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.