نوئیڈا: پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں کانگریس پارٹی نے ریاست اترپردیش نوئیڈا کے دو پرانے لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ نکالے گئے لیڈروں میں پرمود شرما، سابق پی سی سی ممبر نٹھاری گاؤں کے رہنے والے اور اشوک شرما، سابق میٹرو پولیٹن نائب صدر، مورنا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ رام کمار تنور نے اس معاملے کی مکمل جانکاری دی ہے۔ کانگریس نے دونوں پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے جس کے بعد دونوں کو نکال دیا گیا ہے۔ Two Congress Leaders from Noida were Expelled from the Party
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا:
اس تعلق سے رام کمار تنور نے کہا، "انتخابات کے وقت مجھے اطلاع ملی تھی کہ پارٹی کے کچھ عہدیدار دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کے لیے کام کر کے کانگریس پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پارٹی کے لیے ضروری تھا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لیکن ریاستی سطح پر تنظیم میں تبدیلی کی وجہ سے یہ کام تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ نوئیڈا میٹرو پولیٹن صدر نے کہا کہ اب جب کہ نئے ریاستی صدر اور صوبائی صدور کا تقرر ہو چکا ہے، تنظیم کو مضبوط بنانے اور پارٹی مخالف عناصر کو ختم کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ رام پور میں کانگریس لیڈر نواب کاظم علی کو بی جے پی امیدوار کی حمایت کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔