ETV Bharat / state

میرٹھ: کرکٹ پر تنازع، دو بھائیوں کا قتل

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دو گروپز کے مابین کرکٹ کے تنازع پر فائرنگ کی گئی جس دوران دو بھائیوں کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ رات کے وقت متعدد تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

میرٹھ میں دو بھائیوں کو کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ میں گولی مار کر کیا ہلاک

author img

By

Published : May 20, 2020, 1:19 PM IST

کرکٹ کھیلنے کو لے کر دو گروپز کے مابین معمولی بحث کے بعد جم کر گولیاں چلیں۔ اس دوران فائرنگ سے دو بھائی ہلاک ہو گئے۔ منگل کی دیر رات، یہ واقعہ تھانہ منڈالی کے علاقہ گاؤں جسورہ میں پیش آیا۔ رات کے وقت متعدد تھانوں کی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ دو دن قبل ہی کرکٹ کھیلنے کو لے کر دونوں گروپز کے بچوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔ اس وقت گاؤں کے لوگوں نے دونوں کو سمجھا کر معاملہ حل کر دیا تھا۔ لیکن دونوں طرف حالات کشیدہ تھے۔

یہ الزام لگایا گیا ہے کہ منگل کی دیررات دونوں فریقوں کے درمیان ایک بار پھر بحث ہوئی، جس میں دونوں فریق ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے مکانات آس پاس ہی ہیں۔ بحث کے بعد دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی۔ اس دوران اجبر کے بیٹے 20 سالہ خالق اور 18 سالہ مجید کو گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے زخمی ہوئے خالق کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جبکہ اہل خانہ زخمی مجید کو ہسپتال کے لیے روانہ ہوئے تو اس راستے می ہی موت ہوگئ۔

دو سگے بھائیوں کے قتل کے بعد گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر سی او رامانند کشواہا اور تھانہ منڈالی پولیس فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے۔

وہیں پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.