ETV Bharat / state

والد کے قتل کے الزام میں 2 بیٹے گرفتار - basti district latest news

اترپردیش کے ضلع بستی کے گور تھانہ علاقے میں پولیس نے والد کے قتل کے الزام میں مقتول کے ہی دو بیٹوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 10:45 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے منگل کو بتایا کہ علاقے کے آما گاؤں باشندہ پنچ رام موریہ کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس ٹیم جانچ کے لیے لگائی گئی تھی۔

جانچ پڑتال کر کے قتل کرنے والے متوفی کے دونوں بیٹے اروند موریہ اور شیلیندر موریہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا کہ ماں کی موت کے بعد والد پنچ رام موریہ کا کئی خواتین سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ اور وہ پرانی ملکیت فروخت کررہے تھے۔ سمجھانے بجھانے کی کوشش کی جارہی تھی، اس درمیان مشتعل ہوکر انہوں نے ان کا قتل کردیا۔

پولیس نے دونوں کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.