ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Road Accident مظفر نگر میں بس سے ٹکرا کر دو بائیک سواروں کی موت

مظفر نگر میں چرتھاول روڈ پر ہفتہ کو بس سے ٹکرا کر دو بائیک سواروں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر آگے کی قانونی کاروائی شروع کردی۔Road Accident In Muzaffarnagar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:57 PM IST

مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں چرتھاول روڈ پر ہفتہ کو بس سے ٹکرا کر دو بائیک سواروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر آگے کی قانونی کاروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ چرتھاول کی جانب جارہی بائیک مرادیہ مدرسہ کے نزدیک مخالفت سمت سے آرہی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں بائیک سواروں کی موت ہوگئی۔ Road Accident In Muzaffarnagar

شہر کوتوالی انچارج انسپکٹر آنند دیو مشرا نے بتایا کہ چرتھاول کے گاؤں حکیم پورا باشندہ آشیش ولد راجن اوررشبھ ولد سنیل تیاگی مظفر نگر سے بائیک پر چرتھاول جارہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے کے چرتھاول رود پر جب بائیک مرادیہ مدرستہ کے نزدیک پہنچی تبھی مخالفت سمت سے آرہی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔

مشرا نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بائیک سوار کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ بڑھانہ موڑ پولیس چوکی سے موقع پر پہنچے پولیس اہلکار نے دونوں بائیک سواروں کو اسپتال میں داخل کرانے کی کوشش کی۔لیکن تب تک دونوں دم توڑ چکے تھے۔ اس درمیان بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bulandshahr Road Accident بلند شہر میں ٹریکٹر کار اور ٹرک کی ٹکر میں بارہ افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.