ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ کو دھمکی دینے والے دو افراد گرفتار

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو افراد کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دھمکی ملنے کے بعد سی ایم ہاؤس کی نگرانی بڑھا دی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ کو دھمکی دینے والے دو افراد گرفتار
وزیر اعلیٰ کو دھمکی دینے والے دو افراد گرفتار
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 3:19 PM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو 112 سوشل میڈیا ڈسک کے واٹس ایپ نمبر پر وزیر اعلیٰ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

لکھنؤ پولیس نے ضلع گونڈا کے رہنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دونوں ضلع گونڈا کے ٹریکر علاقے کے رہنے والے ہیں۔

ان دونوں نے ہی 112 پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی دی تھی، دونوں کے نام 'مکیش اور راجہ بابو' ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

قابل ذکر ہے کہ "مکیش اور راجہ بابو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہی اتر پردیش کے 50 الگ-الگ علاقوں میں بم دھماکہ کریں گے۔"

ڈائل 112 پر میسج میں صاف طور پر کہا گیا تھا کہ "ہم پورے اتر پردیش میں دھماکہ کریں گے اور سرکار دیکھتی رہ جائے گی۔"

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے پانچ مئی کو بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.