ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور سات اکتوبر سنہ 2019 کو تھانہ گنج علاقے میں رضا ڈگری کالج کے قریب واقع ایک اے ٹی ایم میں بینک کے ذریعہ اپنے ملازمین کو دس لاکھ روپے بھرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایم مشین کو ایک پاسورڈ کے ذریعہ ہی کھولا جاتا ہے، اور وہ پاسورڈ محض انہیں دو افراد کو پتہ تھا، تقریباً آٹھ دن بعد انہی دونوں افراد میں سے ایک شخص نے بینک کو اطلاع دی کہ اس اے ٹی ایم مشین پر اندھیرا پڑا ہوا ہے اور اس میں سی سی ٹی وی کیمرا بھی کام نہیں کر رہا ہے۔
اس کے بعد بینک افسران اے ٹی ایم مشین میں رکھے ہوئے کیش چیسٹ کو چیک کیا تو اس میں سے 10 لاکھ روپے کم ملے، جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔
تفتیش کرنے پر کہیں بھی کوئی توڑ، پھوڑ کے نشان نہیں ملے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر یا اے ٹی ایم کو نقصان پہنچائے بغیر مشین سے پیسے نکالے گئے، بلکہ دوسرا طریقہ اے ٹی ایم میں سے نکالنے کا یہی ہے کہ پاسورڈ ڈال کر مشین کھول کر اس میں سے پیسے نکالے گئے۔
اس اے ٹی ایم مشین کا پاسورڈ صرف ان دو ہی شخص کے علم میں تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دونوں نے بد نیتی سے اس اے ٹی ایم سے پاسورڈ ڈال کر بینک کے 10 لاکھ روپے چوری کیے ہیں۔
اطلاع کے بعد آج ان دونوں کو رضا ڈگری کالج روڈ سے گرفتار کیا گیا، غبن کیے گئے روپے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں اپنا جرم قبول کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ رقم اب خرچ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ رقم برآمد نہیں کرا سکیں گے، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔