اطلاعات کے مطابق لڑکی کا ہاپوڑ کے رہنے والے ایک شخص سے معاشقہ چل رہا تھا۔ لڑکا دوسری کاسٹ کا ہونے کی وجہ سے لڑکی کے اہلخانہ ناراض تھے، لڑکی کے اہلخانہ نے اسے کئی مرتبہ اس لڑکے سے الگ رہنے کو کہا، لیکن لڑکی نے اہلخانہ کی بات نہیں مانی جس سے ناراض ہو کر اہلخانہ نے اس کو قتل کرنے کی سازش کی۔
لڑکی کا قتل کرنے کے مقصد سے لڑکی کے بہنوئی اور بھائی نے اس کی گردن کانٹنے کی کوشش کی، فی الحال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پیر کو شام کے وقت قتل کرنے کے مقصد سے لڑکی کو اس کے بہنوئی اور بھائی نے محمود پور گاڈی گاؤں میں نہر کے کنارے لے گئے۔ جہاں لڑکی کے بھائی اور بہنوئی نے چاقو سے اسے زخمی کردیا،گاؤں والوں کو آتے دیکھ کر دونوں لڑکی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔
ایس پی آیویناش پانڈے نے بتایا کہ کتھور تھانہ حلقہ میں ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی تھی، اس کی حالت ٹھیک ہے۔ لڑکی کی جانب سے بتائے ملزمین اس کے بھائی اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمین کو جیل بھیجنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔