India Risk Of Earthquake بھارت میں زلزلے کا خدشہ - India Risk Of Earthquake
ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر نے ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے عوام کو ہوشیار رہنے کے لیے کہا ہے۔ India Risk Of Earthquake
کانپور: حال ہی میں ترکی اور شام میں شدید زلزلے نے کافی تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں۔ اس واقعے کے بعد سے پوری دنیا میں زلزلے کی پیش گوئی کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر جاوید ملک کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں بھی زلزلہ آنے کا امکان ہے۔ ایسے میں گھبرانے کی بجائے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
آئی آئی ٹی کے پروفیسر جاوید ملک نے بتایا کہ جلد ہی ملک کی زمین زلزلے سے لرزیں گے، لیکن ہمیں اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے دہلی سے لکھنؤ تک بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ان جھٹکوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت میں بھی زلزلے کا امکان ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کے ارتھ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ زلزلے کا مرکز ہمالیہ یا انڈمان، نکوبار ہو سکتا ہے۔
جانئے زلزلے کیوں آتے ہیں:
پروفیسر جاوید ملک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی گہرائی میں ٹیکٹونک پلیٹس ہوتے ہیں۔ ان کے ہلنے، آپس میں ٹکرانے اور اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پلیٹوں کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ پھر یہ توانائی میں بدل جاتا ہے اور اس کی وجہ سے عام آدمی کو زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔ اگر توانائی بہت زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہے تو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہیں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ ان کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔ اسی طرح سال 2004 میں انڈمان اور نکوبار میں 9.1 شدت کے زلزلے آئے اور وسطی ہمالیہ کے کماون ہماچل علاقے میں 7.5 سے 8.7 شدت کے زلزلے آئے تھے۔
جانیں کون سا شہر کس زون میں ہے:
زون 2 میں بھوپال، جے پور، حیدرآباد اور دیگر قریبی شہر شامل ہیں۔ زون 3 میں کانپور، لکھنؤ، پریاگ راج، وارانسی، گورکھپور، سون بھدرا، چندولی اور دیگر قریبی شہر شامل ہیں۔ زون 4 میں بہرائچ، لکھیم پور، پیلی بھیت، غازی آباد، روڑکی، نینیتال، اور ترائی کے دیگر علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ، انڈمان اور نکوبار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور دیگر قریبی ریاستیں اور شہر زون-5 میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
زون3 محفوظ ہے:
پروفیسر جاوید نے کہا کہ ملک کے اندر زون-5 کے جو علاقے ہیں وہاں زلزلے آنے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں۔ جبکہ زون 3 کا علاقہ اس سے کہیں زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زون-2 اور زون-4 کے علاقوں میں زلزلے کی صورتحال ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔