ETV Bharat / state

جون پور: ٹرک ڈرائیور نے خود کو آگ کے حوالے کیا - Police are investigating the matter

جون پور کے شاہ گنج قومی شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے خود کو آگ کے حوالے کردیا، جس کے بعد اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جون پور: ٹرک ڈرائیور نے خود کو آگ کے حوالے کیا

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:09 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ضلع جون پور کے تھانہ بدلہ پور حلقہ کے شاہ گنج قومی شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے خود کو آگ کے حوالے کردیا، جس کے بعد اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع جون پور کے بدلہ پور تھانہ حلقہ کے شاہ گنج شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے خود کو آگ کے حوالے کردیا، واقعے کو دیکھ کر موقع پر پہنچے مقامی باشندوں نے آگ کو بجھایا اور ٹرک ڈرائیور کو ضلع ہسپتال میں ڈاخل کرایا جہاں اس کا اعلاج جاری ہے۔

ویڈیو

وہیں ٹرک ڈرائیور کے بیٹے نے فائیننس کمپنی کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ جیسے ہی بدلہ پور تھانہ حلقہ کے سروخن پور نیشنل ہائی وے کے قریب پہونچا، ایک کار میں سوار چار افراد نے ٹرک کو اوورٹیک کرکے روک لیا اور خود کو فائنینسر ہونے کا دعوی کرتے ہوئے بقایا قسط جمع کرنے کا مطالبہ کرنے لگے، ٹرک ڈرائیور نے بقایا قسط ادا کرنے سے انکار کیا تو مزکورہ لوگوں نے ٹرک ڈرائیور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیا۔

پولیس کے مطابق مقامی باشندوں سے تفتیش کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے خود کو آگ کے حوالے کیا ہے فی الحال پولیس فائنینس کمپنی کے دو ملازمین کو اپنی تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.