ETV Bharat / state

مزدوروں کو بیچ راستے میں چھوڑ کر ٹرک ڈرائیور فرار - Truck driver fled away leaving labors on way

صنعتی شہر ممبئی ان دنوں کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔ اس لیے وہاں سے مہاجر مزدوروں کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزدوروں کو بیچ راستے میں چھوڑ کر ٹرک ڈرائور فرار

author img

By

Published : May 14, 2020, 6:08 PM IST

بڑی تعداد میں مزدور ٹرینز اور ٹرکوں سے نکل رہے ہیں۔ ٹرکوں میں گائے گورو کی طرح بھر کر مزدور اپنے گھر روانہ ہو رہے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کے تدارک کے طور پر سماجی فاصلے پر عمل آوری بالکل نہیں ہو رہی ہے۔ ایک ٹرک میں 70 مزدور بھر کر اعظم گڑھ کے لیے نکلے۔ تمام مزدوروں سے فی کس 3000 روپے لیا گیا تھا تاہم ٹرک ڈرائور نے مزدوروں کو جونپور میں ہی اتار دیا۔ جس سے برہم ہو کر مزدوروں نے ٹرک روک کر اپنے پیسے مانگا تو ٹرک ڈرائور نے ان پر ٹرک چڑھانے کی کوشش کی اور تیزی سے بھاگنے لگا۔ جس کے بعد مزدوروں نے ٹرک پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ لیکن اس کے باوجود ٹرک ڈرائور فرار ہو گیا اور مزدوروں کو پیدل ہی آگے کے سفر کے لیے نکلنا پڑا۔

مزدوروں کو بیچ راستے میں چھوڑ کر ٹرک ڈرائور فرار

گووند نام کے ایک مزدور نے بتایا کہ ٹرک میں 70 افراد ممبئی سے اعظم گڑھ کے لیے نکلنے لیکن ٹرک نے بیچ راستے میں ہی انہیں اتار دیا۔ جبکہ رقم ان سے گھر تک پہنچانے کے وعدے پر لیا گیا تھا۔ جس کے نتیجہ میں ان سے جھگڑا بھی ہوا۔ ایک دوسرے مزدور رام سریش نے بھی ایسی ہی بات کہی ان سے بھی 3000 روپے گھر تک پہنچانے کے نام پر لیا گیا لیکن بیچ راستے میں ہی انہیں چھوڑ دیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

jaunpur
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.