ETV Bharat / state

ٹرک اور بس میں تصادم، متعدد زخمی - روڈ ویز بس ڈرائیور راجو

حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور آپریٹر کے علاوہ روڈ ویز بس ڈرائیور راجو، کرشن پال اور آپریٹر مناذر سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ بس میں قریب 40 مسافر سوار تھے۔

ٹرک اور بس تصادم، متعدد زخمی
ٹرک اور بس تصادم، متعدد زخمی
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 7:44 AM IST

دیر رات یمنا ایکسپریس وے پر دنکور کوتوالی کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور نے جھپکی آنے پر ڈیوائڈر کو عبور کر کے دوسری جانب جانے والی روڈ ویز بس کو ٹکر مار دی۔ سکندر آباد ڈپو کی روڈ ویز بس لکھنؤ سے دہلی جارہی تھی۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور آپریٹر سمیت بس میں سوار 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

بس ڈرائیور کی جانب سے دنکور کوتوالی میں شکایت درج کی گئی ہے جس میں ٹرک ڈرائیور پر غفلت سے ٹرک چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق جمعہ کی دیر رات ایک ٹرک نوئیڈا سے آگرہ جا رہا تھا جب دنکور کے علاقے میں ٹرک سالار پور انڈر پاس کے قریب پہنچا تو ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آئی۔ جس سے ٹرک بے قابو ہوکر ڈیوائڈر کر دوسری جانب لکھنؤ سے دہلی جانے والی سکندرآباد روڈ ویز بس سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور آپریٹر کے علاوہ روڈ ویز بس ڈرائیور راجو، کرشن پال اور آپریٹر مناذر سمیت 15 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے۔ بس میں قریب 40 مسافر سوار تھے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹرک اور بس کو کافی نقصان پہنچا۔ غنیمت رہی کہ اس حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.