ETV Bharat / state

Triple Talaq Case in Bareilly بریلی میں تین طلاق کا معاملہ، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

بریلی میں تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایس ایس پی کے حکم پر میر گنج پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے شوہر سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

بریلی میں تین طلاق کا معاملہ، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 7:35 PM IST

بریلی: ریاست اتر پردیش کے بریلی میں تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایس ایس پی کے حکم پر میر گنج پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے پہلے اسے تین طلاق دیا۔ اس کے بعد شوہر نے اپنے بہنوئی اور دوستوں کے ذریعہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ اس کے بعد شوہر نے اسے آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے آٹھ افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ کی شادی پانچ مارچ 2023 کو بھوجی پورہ علاقے کے ایک گاؤں کے رہنے والے شاہ رخ سے ہوئی تھی۔ شوہر نوئیڈا میں کام کرتا ہے۔ الزام ہے کہ نوئیڈا کی ایک لڑکی سے شوہر کے تعلقات تھے۔ اس وجہ سے شوہر نے اسے راستے سے ہٹانے کی سازش کی۔ آٹھ جون کو شوہر نے اسے تین طلاق دے دیا۔ اس کے بعد شوہر اپنے دوست کے ساتھ گھر آیا۔ شوہر کے دوست نے متاثرہ کے ساتھ زیادتی کی۔ اگلے دن بہنوئی نے نامعلوم ساتھی کے ساتھ زیادتی کی۔ شکایت کرنے پر ساس نے اسے منہ بند رکھنے کی تنبیہ کرکے اس کا موبائل چھین لیا۔

متاثرہ کے مطابق بارہ جون کو موقع ملنے پر اس نے اپنے بھائی کو فون کرنے کی کوشش کی۔ اسے فون کرتے دیکھ کر سسر نے موبائل چھین لیا اور مار پیٹ کی۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے اسے کمرے میں بند کرکے قتل کرنے کی سازش کی۔ بہنوئی کے اکسانے پر سسر نے ڈیزل منگوایا۔ بھابھی نے اس پر ڈیزل کا کین انڈیل دیا۔ اس کے بعد شوہر آگ لگانے ہی والا تھا کہ اس نے شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کے بعد علاقہ کے لوگ جمع ہو گئے اور اسے بچایا۔ خاتون نے ایس ایس پی کو تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے پرائیویٹ پارٹ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

متاثرہ نے بتایا کہ گاؤں کے کسی نے بھائی کو اطلاع دی۔ 12 جون کو ملزم نے اسے یہ کہتے ہوئے گھر سے باہر دھکیل دیا کہ وہ تین طلاق دے گا۔ تحریر پر پولیس نے شاہ رخ، عارف، فیضان، ننھی عرف سوتکیا، تحصیل خان، شاہجل، انجم سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میرگنج کوتوال ہریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bride Asks Groom To Give Triple Talaq شادی کے تیسرے دن ہی دلہن نے دلہے سے مانگا طلاق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.