ETV Bharat / state

Water Safety Training: بارہ بنکی میں واٹر سیفٹی سے متعلق ٹرینرز کی ٹریننگ کا اہتمام - water safety training

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے عوام کو صاف اور ضرورت بھر پانی مہیا کرانے کے مقصد سے شروع کیے گئے جل جیون مشن (Jal Jeevan Mission) کے تحت واٹر سیفٹی (Water Safety) کے ٹرینرز کے لئے خاص ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام اے ڈی او پنچایت کو واٹر سیفٹی کی منصوبہ بندی سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئیں۔

بارہ بنکی: واٹر سیفٹی سے متعلق ٹرینرز کو ٹریننگ دی گئی

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 6:01 PM IST

Updated : Nov 19, 2021, 6:39 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی کے ڈی آر ڈی اے کے آڈیٹوریم (DRDA Auditorium) میں ہوئے اس ٹریننگ پروگرام کو عالمی سماجی تنظیم آغا خان فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے کرایا گیا۔

بارہ بنکی: واٹر سیفٹی سے متعلق ٹرینرز کو ٹریننگ دی گئی

واضح رہے کہ جل جیون مشن (Jal Jeevan Mission) کے تحت ضلع میں 25 گاؤں کا انتخاب پائلیٹ پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا۔

ان گاؤں میں صاف اور ضرورت بھر پانی سیدھے نل سے پہنچایا جانا ہے۔ دیہی علاقوں میں عوام کو واٹر سیفٹی کے تئیں بیدار کرنے اور واٹر سیفٹی کے طریقوں کو بتانے کے لئے ٹرینرس کے لئے اس ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں آغا فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن واٹر سیفٹی کی منصوبہ بندی اور میعار طے کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

اس کام میں ان کے سامنے چیلینجیز تو ضرور آ رہے ہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ضرور ہوں گے۔

Last Updated : Nov 19, 2021, 6:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.