ETV Bharat / state

علی گڑھ: ٹرین کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک

ضلع علی گڑھ تھانہ بننا دیوی کے علاقے برولہ جعفرآباد ریلوے پل کے پاس ٹرین سے کٹ کر دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

tragic death of two people cut off from the train in aligarh
علی گڑھ : ٹرین سے کٹ کر دو افراد کی دردناک موت
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:45 PM IST

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں دہلی-کانپور ریلوے لائن پر ہاوڑا-دہلی راجدھانی ایکسپریس کی زد میں آکر دو افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ٹرین کچھ منٹ تک کھڑی رہی اور ٹرین کے انجن میں پھنسے افراد کو نکالا گیا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ بننا دیوی کے انسپکٹر دھیرندر موہن شرما نے بتایا کہ گزشتہ شب دیر رات دو افراد جعفرآباد ریلوے پل کے نیچے سے ریلوے لائن کو پار کر رہے تھے۔ موجودہ لوگوں کے مطابق اسی وقت وہاں سے دہلی سے کانپور کی طرف جارہی راجدھانی ایکسپریس پہنچ گئی جس کی زد میں آ کر دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

کنٹرول روم میں اطلاع پر علاقہ میں پولیس کے علاوہ جی آر پی، آر پی ایف موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرین کے انجن میں پھنسی بوڈی کو نکالنے کے بعد ٹرین کو روانہ کیا۔

دونوں افراد کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔ ایک شخص نے سفید قمیض اور کالی پینٹ تو دوسرے شخص نے سفید قمیض پہنی ہے لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھوا دیا گیا ہے، جہاں پولیس شناخت میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: ہریانہ روڈ ویز کی دو بسوں کے درمیان تصادم، 5 کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.