نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر-55 میں واقع کمیونٹی سینٹر میں نوئیڈا ڈائیبیٹک فورم کی جانب سے ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی ایسے لوگ پائے گئے ہیں جو یومیہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریفک میں گزارتے ہیں۔
نوئیڈا ذیابیطس فورم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تحقیقات میں ایسے لوگوں میں ذیابیطس کی تصدیق ہوئی ہے جو ٹریفک میں طویل وقت گزارتے ہیں۔ کیمپ میں کھانسی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد آئی۔ سیکٹر 55 میں لگائے گئے کیمپ میں ڈاکٹروں نے 275 افراد کے ای سی جی، بلڈ گلوکوز، پھیپھڑوں کے ٹیسٹ، آنکھ، کان، گلے، یورک ایسڈ، الٹراساؤنڈ، باڈی ماس انڈیکس اور ایکو کا معائنہ( جانچ) کیا۔
آلودگی کی وجہ سے دیرپا کھانسی:
آلودگی کے اثرات لوگوں کی صحت پر نظر آرہے ہیں۔ ناک، کان اور گلے کے امراض کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر ایس پی جین کہتے ہیں کہ کیمپ میں بڑی تعداد میں مریض آئے جو کھانسی کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ یہ کھانسی 99% تک خشک کھانسی اور بلغم کے ساتھ 1% کھانسی ہوتی ہے۔سوکھی کھانسی پھیپھڑوں کو متاثر نہیں کر رہی، پھیپھڑوں کے اوپر سانس کی نلی ہے، اس کے اندر آلودگی بیٹھ رہی ہے، جس کی وجہ سے مریض کو بار بار کھانسی آتی ہے، خارش ہوتی ہے، اس کے بعد سانس پھولنا شروع ہو جاتا ہے ۔ مریض جیسے ہی بستر پر لیٹتا ہے اس کی کھانسی بڑھ جاتی ہے۔ ایسی صورتوں میں اینٹی الرجی گولیاں، نئی الائجر اور بھاپ کے استعمال سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اب ٹائپ 2 ذیابیطس 15 سال سے کم عمر کے بچوں میں بھی:
نوئیڈا ڈائیبیٹک فورم کے صدر ڈاکٹر جی سی ویشنو نے کہاکہ پہلے ٹائپ ٹو ذیابیطس 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں میں پائی جاتی تھی، لیکن اب یہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں میں بھی پائی جاتی ہے۔آلودگی کا اثر ذیابیطس کے مریضوں پر بھی نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Namaz e Traweeh in Lucknow لکھنؤ کی عیش باغ عیدگاہ میں عورتیں بھی نماز تراویح ادا کریں گی