ETV Bharat / state

اونٹوں کی قربانی کی قدیم روایات - بھیڑ

بنارس میں لوگ چندہ کرکے مشترکہ طور پر اونٹ خریدتے ہیں اور قربانی کے بعد پورے علاقے میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ قربانی عید الاضحی کے دوسرے دن کی جاتی ہے۔

اونٹوں کی قربانی کی قدیم روایات
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 8:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے مسلمانوں میں قربانی کا جذبہ ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ یہاں پر لوگ نہایت خلوص کے ساتھ قربانی کرتے ہیں اور عید الاضحیٰ کے موقع پر کثیر تعداد میں قربانیاں کی جاتی ہیں۔

اونٹوں کی قربانی کی قدیم روایات

بنارس میں بکروں، بھیڑوں اور بھینسوں کی قربانی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح کی اجازت کی ضرورت پڑتی ہے۔

ان جانوروں کے علاوہ بنارس کے مختلف علاقوں میں پانچ اونٹوں کی قربانی بھی دی جاتی ہے۔

بنارس میں اونٹوں کی قربانیاں عام نہیں ہے جبکہ بنارس سے متصل مؤناتھ بھنجن نام کا شہر ہے یہاں پر عام طور سے لوگ اونٹوں کی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔

بنارس میں عیدالاضحیٰ کے پندرہ، بیس دن قبل ہی اونٹ آجاتے ہیں اور مقامی لوگ اچھی طرح سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب مقامی لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تقریبا 150 برس سے اونٹوں کی قربانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر اونٹ کی قربانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس کے لیے حکومت سے اجازت بھی نہیں لینی بڑتی۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ چندہ کرکے مشترکہ طور پر اونٹ خریدتے ہیں اور قربانی کے بعد پورے علاقے میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ قربانی عید الاضحی کے دوسرے دن کی جاتی ہے۔

Intro:

Body:بنارس میں دی جاتی ہے پانچ اونٹوں کی قربانی۔

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح بنارس کے مسلمانوں میں بھی قربانی کا جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے۔ یہاں پر لوگ نہایت خلوص اور جذبے کے ساتھ قربانی کی کوشش کرتے ہیں اور ایک بڑی تعداد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر یہاں پر قربانی پیش کی جاتی ہے۔
بنارس میں بکروں بھیڑوں اور بھینسوں کی قربانی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں یا کسی طرح کی پرمیشن کی ضرورت نہیں ۔ لوگ نہایت امن و سکون کے ساتھ اپنے گھروں میں قربانیاں کرتے ہیں۔
ان جانوروں کے ساتھ ساتھ بنارس کے مختلف علاقوں میں پانچ اونٹوں کی قربانی بھی دی جاتی ہے۔
بنارس میں اونٹوں کی قربانیاں عام نہیں ہیں جبکہ بنارس سے متصل مؤناتھ بھنجن نام کا شہر ہے یہاں پر عام طور سے لوگ اونٹوں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔
بنارس میں عیدالاضحیٰ کے پندرہ بیس دن پہلے ہی اونٹ آجاتے ہیں اور بچے اور علاقے کے لوگ اس کی خدمت کرتے ہیں، اس کو ٹہلاتے ہیں، گھماتے ہیں اور کھلاتے ہیں اور اس کو فربہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں جب، جو لوگ اونٹ کی قربانی کرتے ہیں ان کے ذمہ داروں سے گفتگو کی گئی توانھوں نے کہا کہ ہم لوگ تقریبا 150 سال سے اونٹوں کی قربانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ کہا کہ یہاں پر اونٹ کی قربانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور حکومت سے پرمیشن نہیں لی جاتی۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ چندہ کرکے مشترکہ طور پر اونٹ خریدتے ہیں اور قربانی کے بعد پورے علاقے میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ قربانی عید الاضحی کے دوسرے دن کی جاتی ہے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.