ETV Bharat / state

ٹریڈ یونینز کا 26 نومبر کو نوئیڈا جام کرنے کا اعلان - مزدور اور کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ٹریڈ یونین نے 26 نومبر کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی مزدور اور کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹریڈ یونینز کا 26 نومبر کو نوئیڈا جام کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 1:00 PM IST

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مزدور اور کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف مختلف ٹریڈ یونینوں نے سیکٹر 3پارک میں مشترکہ کنونشن کا انعقاد کر کے اعلان کیا ہے کہ 26 نومبر 2020 کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کے دوران گوتم بودھ نگر کا پورا چکہ جام کیا جائے گا۔

مشترکہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹریڈ یونینوں اور پارلیمانی نظام کی وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود ورکنگ اوقات کو 8 گھنٹے سے توسیع کر کے 12 گھنٹہ کیا جانا، مزدور اصلاحات کے نام پر موجودہ مزدور قوانین کو 4 لیبر کوڈ میں تبدیلی، 'ہائر این فائر' کو قانونی حیثیت دینا ، تعمیراتی مزدوروں کے فلاحی بورڈ پر حملہ ،ڈومیسٹک ورکرز کے کام کو لیبر کوڈ سے باہر رکھنا، سرکاری اداروں میں نجی شراکت داری بڑھانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹریڈ یونینز کا 26 نومبر کو نوئیڈا جام کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کووڈ وبا کی آڑ میں فیکٹریاں اور ادارے بڑے پیمانے پر بند کردیئے گئے ہیں اور تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے جسے برداشت کرنا ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ورچوئل نیشنل کنونشن کے دوران ٹریڈ یونین نے 26 نومبر 2020 کو ملگ گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹریڈ یونینوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کریگی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.