ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اتوار کی رات بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی کسان تنظیم 'آل انڈیا کسان سبھا' (All India Kisan Sabha) نے کسان تحریک کی حمایت اور مرکزی وزیر اجئے مشرا ٹینی کی برخاستگی کے مطالبہ کو لیکر مشعل جلوس نکالا۔
آل انڈیا کسان سبھا نے الزام عائد کیا کہ 'حکومت نے کسانوں کی کوئی بات نہیں مانی ہے۔ یہ وعدے کرنے کے عادی ہیں۔'
آل انڈیا کسان سبھا نے بارہ بنکی شہر کے چھایا چوراہے واقع کمیونسٹ پارٹی کے دفتر (Barabanki Communist Party Office) سے مشعل جلوس نکالا جو ضلع ہسپتال دھنوکھر ہوتے ہوئے واپس پارٹی دفتر پر اختتام پزیر ہوا۔
مشعل جلوس کی قیادت کر رہے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (Communist Party of India) کی ریاستی کمیٹی کے رکن رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ 'ان کا مطالبہ ہے کہ لکھیم پور تشدد معاملے (Lakhimpur Violence Case) میں ابھی تک مرکزی وزیر مملکت اجئے مشرا کو برخاست نہیں کیا گیا ہے انہیں یا تو برخاست کیا جائے یا ان سے اصطفیٰ لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: سماجوادی پارٹی نے مشعل جلوس نکالا
رندھیر سنگھ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے کسانوں کی ابھی کوئی بات نہیں مانی ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ جھوٹے وعدے کرتے رہتے ہیں۔'