یہ مختلف قسم کے رنگ اور سائز کی ہوتی ہے۔
رمضان المبارک ماہ کے آخری عشرے میں جیسے جمعت الوداع اورعید قریب آرہی ہے ویسے ہی بازاروں میں رونق اور خریداری بڑھ گئی ہے۔
جمعت الوداع اور عید کے دن مسلمان کرتا پجامہ اور ٹو پی پہن کر نماز ادا کرتے ہیں۔
ضلع علی گڑھ شہر کے خاص بازاروں میں سے ایک بازار عامر نشاں پر موجود ایک ٹوپی کی دکان پر ٹوپیوں کا مطالبہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مطالبہ میں اضافہ نہ صرف ہندوستانی بلکہ بیرونی ممالک کی خاص ٹوپیاں کا بھی ہے، جن کی قیمت چالیس روپے سے 800 تک ہے۔
اس دکان پر بیرونی ممالک میں بنگلہ دیش، پاکستان، انڈونیشیاء، نیپال، ایران، عراق کے ساتھ دوسرے ملک کی بھی ٹوپیاں ہیں۔
علیگڑھ ایک تعلیمی شہر ہے جہاں پر خاصی تعداد میں مدرسے بھی موجود ہیں مدرسے کے طلبہ بیرونی ممالک کی ٹوپیوں کو خریدنے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں کیوں کہ ان کی قیمت بھی کم ہے اور ان کے ڈیزائن اچھے ہیں۔