ETV Bharat / state

MLA Mehboob Ali نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدید کاری کا فیصلہ

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی نے امروہہ کے بجنور مارگ پر واقع نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدید کاری، احاطے میں دیوار اور راستے کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ MLA Mehboob Ali

نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدیدکاری
نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدیدکاری
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 2:29 PM IST

امروہہ: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی نے امروہہ کے بجنور مارگ پر واقع نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدید کاری،احاطے میں دیوار اور راستے کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا کہ نواب وقار الملک نے نواب بشیرالدولہ کے سیکرٹری، پرسنل سیکرٹری اور مشیر کے طور پر کام کیا۔ 9 دسمبر 1890 کو انہیں نواب وقار الملک کے خطاب سے نوازا گیا۔ Samajwadi Party MLA Mehboob Ali On Nawab Waqar Ul Mulk Tomb Amroha In Uttar Pradesh

نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدیدکاری کا فیصلہ

رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا کہ وہ سر سید کے پیروکاروں میں سے تھے۔ جب کالج فنڈ کمیٹی کی تشکیل پائی تو انہیں بھی اس کا حصہ بنایا گیا۔ایم اے او کالج کے قیام کے لئے سات لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر رقم اکٹھا کی گئی۔ انہوں نے سرسید کے ساتھ علی گڑھ کی تحریک میں حصہ لیا۔ دسمبر 1906 میں مسلم لیگ کے بانی رکن تھے۔ 1907 میں انہیں اے ایم او کالج کا اعزازی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:New Mosque in Aligarh ہردوا گنج بڈاسی ضلع علیگڑھ میں نئی مسجد کا سنگ بنیاد

محبوب علی نے بتایا کہ 1912 میں نواب وقارالملک نے علی گڑھ یونیورسٹی کے سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ان کا انتقال 27 جنوری 1917 کو 75 سال کی عمر میں ہوا۔ انہیں ان کے آبائی قبرستان امروہہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ علی نے کہا کہ نواب وقار الملک کا امروہہ سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے یہاں تعلیم کے لئے آئی ایم آئی کالج، جی آئی سی انٹر کالج اور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر میں بھی اپنا اہم رول ادا کیا۔Samajwadi Party MLA Mehboob Ali On Nawab Waqar Ul Mulk Tomb Amroha In Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.