ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل علاقے میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی کھیتی باڑی ہوتی ہے۔ اور اس علاقے سے ٹماٹرفروخت کے لیے بہار کے شہروں اور صوبوں میں جاتا ہے، لیکن اترپردیس میں لاک ڈاؤن کے چلتے اور اترپردیس میں ہورہی لگاتار بارش کی وجہ سے ٹماٹر کی کھیتی کو نقصان ہوا ہے۔
ٹماٹر کی پیداوار کرنے والے کاشت کاروں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیس کے ضلع سنبھل عمرہا اور مرادآباد میں لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ ٹماٹر کی کھیتی کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
اترپردیش میں لاک ڈاؤن کے چلتے ٹماٹر باہرکی منڈیوں تک نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ ٹماٹر کی کھیتی کرنے والے کاشتکاروں نے بتایا کی جتنی لاگت ٹماٹر کی پیداوار کرنے کے لئے لگائی گئی تھی اتنی رقم بھی نہیں نکل پائی۔ لاگت سے کم کی قیمت پر ٹماٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔
ٹماٹر کاشت کاروں نے مزید کہا کہ حکومت سےان کا مطالبہ ہےکہ ٹماٹر کی کھیتی میں ہوئے نقصان کو لے کر حکومت انھیں معاوضہ دے۔