اتر پردیش کےضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے عام آدمی پارٹی ضلع صدر بھوپیندر جادوں نے ترنگا یاترا کے حوالے سے نوئیڈا میں عوامی مہم شروع کی ہے۔
منگل کے روز سیکٹر 15 میں عوامی رابطہ کے دوران ضلع صدر جادوں نے کہا، معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترنگے کی بے حرمتی کے لیے بی جے پی معافی مانگے: حمزہ سفیان
عام آدمی پارٹی ملک میں بھائی چارے کا پیغام دینے کے لیے یکم ستمبر کو ترنگا یاترا نکال رہی ہے۔ جس میں ریاستی انچارج راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
یاترا میں پارٹی کے ریاستی صدر سبجیت سنگھ سمیت پارٹی کے تمام رہنما شامل ہوں گے۔ ترنگا یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع میں جگہ جگہ لوگوں سے رابطہ کیا جارہا ہے اور انہیں حقیقی قوم پرستی اور حب الوطنی کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
ترنگا یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع صدر بھوپندر جادون نے نوئیڈا سیکٹر 15 میں پروگرام کے دوران لوگوں سے ترنگا یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔