ETV Bharat / state

میرٹھ میں سڑک حادثہ، تین نوجوانوں کی موت

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 2:15 PM IST

ضلع میرٹھ سڑک حادثے میں کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

میرٹھ میں سڑک حادثہ، تین نوجوانوں کی موت
میرٹھ میں سڑک حادثہ، تین نوجوانوں کی موت

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں اتوار کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سڑک حادثے میں کار میں سوار تین نوجوانوں کی موت ہوگئی، ان کی شناخت کی کوششیں جاری ہے۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ پولو کار میں سوار تین نوجوان دہلی سے ہری دوار جارہے تھے۔ یہ حادثہ ہری دوار قومی شاہراہ پر کنکرکھیڑا علاقے میں کھروا چوراہے کے قریب صبح تقریباً 3 بجے اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک راہگیر کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر سڑک کی سائیڈ ریلنگ سے جا ٹکرائی۔

اس حادثے میں کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: سڑک حادثے میں دو ہلاک، 12 زخمی

پولیس نے کسی طرح گاڑی میں پھنسی لاشوں کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس لاشوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فی الحال معلوم ہوا ہے کہ تینوں نوجوان دہلی سے ہری دوار کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.