شاہجہاں پور: ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ایس ٹی ایف ٹیم اور تھانہ تلہر پولیس نے اتوار کی صبح تین بین ریاستی افیم اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سات کلو گرام فائن کوالٹی افیم برآمد کی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں برآمد افیم کی قیمت تقریبا سات کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) سنجیو کمار واجپئی نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک اسکارپیو گاڑی تھانہ علاقے تلہر شاہجہاں پور ہوتے ہوئے منشیات اسمگلر لے کر پنجاب جارہی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سریو پل کے نزدیک گاڑی کی تلاشی لی۔
تلاشی لینے پر گاڑی میں بیٹھے تین اسمگلروں کے پاس سے سات کلو فائن کوالٹی کی افیم، اسکارپیو گاڑی، تین موبائل،11580روپئے نقد، دو پین کارڈ، چار اے ٹی ایم کارڈ، دو الیکشن کارڈ، تین آدھار کارڈ، ایک شرم کارڈ، ایک لرننگ ڈرائیونگ لائسنس برآمد کئے ہیں۔ برآمد افیم کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریبا سات کروڑ روپئے ہے۔ گرفتار اسمگلروں نے پولیس کو بتایا کہ یہ افیم چار چٹی جھارکھنڈ سے لے کر آرہے تھے جسے مغربی اترپردیش اور پنجاب کے اضلاع میں فروخت کے لئے اپنی گاڑی سے لارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Opium Seized in Shahjahanpur شاہجہاں پور میں چار کروڑ کی افیم ضبط
یو این آئی