ETV Bharat / state

Three Police Officers Suspended پولیس کمیشنر کے پی آر او سمیت تین پولیس اہلکار معطل - تین پولیس اہلکار معطل

نوئیڈا پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ سیل کے ایک ڈرائیور اور سب انسپکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ Dismissal of police officers for dereliction of duty

پولیس کمشنر
پولیس کمشنر
author img

By

Published : Dec 10, 2022, 9:18 PM IST

ریاست اتر پردیش گوتم بدھ نگر نوئیڈا پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ سیل کے ایک ڈرائیور اور سب انسپکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ پی آر او سنیل کمار، ایس آئی سریندر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل دھننجے مشرا کو معطل کیا گیا ہے۔ دراصل بدھ کو ان لوگوں کی ڈیوٹی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دہلی جانے والے قافلے میں لگائی گئی تھی۔ دہلی میں داخل ہوتے ہی گوتم بدھ نگر پولیس اپنا راستہ بھول گئی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے قافلے سے الگ ہوگئی۔ اس کو وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں کوتاہی سمجھتے ہوئے معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔Dismissal of police officers for dereliction of duty
پولیس کمشنر نے تحقیقات کا حکم دے دیا:

موصولہ اطلاع کے مطابق پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے اس پورے واقعہ کی معطلی کے ساتھ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ ذمہ داری ایک آئی پی ایس افسر کو سونپی گئی ہے۔ جلد ہی انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو نوٹس دے کر جواب طلب کیا جائے گا۔ اس کے بعد تفتیشی افسر اپنی رپورٹ پولیس کمشنر کو پیش کرے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی گوتم بدھ نگر پولیس کے پروٹوکول میں کئی کوتاہیاں ہو چکی ہیں۔ ایک بار گوتم بدھ نگر پولیس وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے کو لے کر بھٹک گئی تھی۔ پھر ایک آئی پی ایس افسر کے خلاف انکوائری ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:Gonda Custodial Death گونڈہ میں حراست میں موت کے معاملے میں 8 پولیس اہلکار معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.