ETV Bharat / state

House Collapse in Deoria دیوریا میں دو منزلہ مکان گرنے سے تین افراد کی موت

دیوریا ضلع میں دو منزلہ پرانا مکان اچانک گر گیا جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ House Collapse in Deoria

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 9:47 AM IST

دیوریا میں دو منزلہ مکان گرنے سے تین افراد کی موت

دیوریا: ریاست اتر پردیش کے دیوریا ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک دو منزلہ پرانا مکان اچانک گر گیا جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی دب کر موت ہو گئی۔ اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع انتظامیہ کو راحت اور بچاؤ کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ House Collapse in Deoria

پولیس کے مطابق دیوریا شہر میں علی الصبح جب مکان گرا تو سبھی سو رہے تھے۔ اس حادثے میں ایک بچی اور اس کی ماں اور والد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مکان بہت پرانا اور خستہ حال تھا۔

یہ بھی پڑھیں: House Collapses in Anantnag اننت ناگ میں مکان گر جانے سے تین ہلاک

وزیر اعلی کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دیوریا کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی امدادی فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.