غازی آباد: غازی آباد میں ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں لاشوں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنا رہے تھے۔ اس دوران یہ لوگ ٹرین کی زد میں آگئے اور ان کی موت ہوگئی۔ three people died after being hit by train
معاملہ غازی آباد کے مسوری علاقے کی ہے جہاں بدھ کی رات پولیس کو اطلاع ملی کہ مسوری ریلوے ٹریک پر تین افراد کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے ٹرین کے لوکو پائلٹ سے معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ خاتون اور دو مرد ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنا رہے تھے۔ تینوں ویڈیو بنانے میں اتنا مصروف تھے کہ انہیں ٹرین کے آنے کی خبر تک نہیں ہوئی۔ جس کے نتیجے میں تینوں ٹرین کے زد میں آگئے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کو جائے وقوع سے متوفی کے موبائل فون ملے ہیں جو ٹوٹے ہوئے ہیں۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے کچھ عینی شاہدین سے بھی بات کی ہے، جن سے یہ معلوم ہوا ہے کہ تینوں کو ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ three people died after being hit by train