ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بجلی میٹر بدلنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - رائے بریلی کا رشبھ

ریاست اترپردیش کی بارہ بنکی پولیس نے بجلی میٹر درست کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بارہ بنکی : بجلی میٹر بدلنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 9:51 PM IST

ان میں سے ایک لاک ڈاؤن سے قبل بیرون ملک سے واپس لوٹا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے بجلی کے میٹر اور متعدد الیکٹرانک ڈوائیس برآمد کیے ہیں۔

بارہ بنکی : بجلی میٹر بدلنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

یہ معاملہ حیدرگڑھ کوتوالی حیدر گڑھ کا ہے۔ یہاں کے املہرا گاؤں کی رہنے والی دھن راجا نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ 14 جولائی کو 2 شخص موٹر سائیکل سے اس کے گھر میٹر درست کرنے آئے اور تھمب امپریشن لیا تو اس کے کھاتے سے 10 ہزار روپے نکل گئے۔

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے جمعہ کی صبح قاضی پور موڑ سے رائے بریلی کے رشبھ تیواری، شیوم سنگھ اور لونی کٹرہ تھانہ حلقے کے ہری کیش کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ یہ تینوں لمبے وقفے سے بجلی کا میٹر درست کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کرتے آ رہے ہیں۔

ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ یہ تینوں پہلے ریکی کرتے تھے کہ کس گھر میں صرف عورتیں ہی رہتی ہیں۔اس کے بعد دوپہر کے وقت یہ لوگ جاتے تھے۔ اور خود کو بجلی محکمے کا ملازم بتاکر میٹر بدلنے کو کہتے تھے۔ بعد میں یہ لوگ آدھار مانگتے تھے، پھر ایک مشین پر تھمب امپریشن لگاکر بینک کا نام پوچھ کر اندازے کے لیے 100-200 روپے نکالتے تھے اور رقم کا اندازہ ہونے پر اس کے مطابق رقم نکالتے تھے۔ گروہ کا سرغنہ رائے بریلی کا رشبھ ہے جو مارشس سے لوٹا ہے۔ یہ پہلے جن سیوا کیندر چلاتا تھا۔ جس سے اسے آدھار اور پین کا ویریفیکیشن کرنا پہلے سے معلوم تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.