ETV Bharat / state

اترپردیش: کاس گنج میں ٹرپل مرڈر - ایک شخص شدید طور پر زخمی

کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع ہوڈل پور میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کا گولی مار کر قتل، جبکہ ایک شخص شدید طور پر خمی ہو گیا ہے۔

کاس گنج میں ٹرپل مرڈر
کاس گنج میں ٹرپل مرڈر
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 8:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے کاس گنج کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع ہوڈل پور میں اتوار کے روز نامعلوم شرپسندوں نے ایک خاندان کے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

کاس گنج میں ٹرپل مرڈر

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 'یہ واقعہ آج شام کو اس وقت پیش آیا جب کنبہ کے افراد اپنے کام میں مصروف تھے۔ اچانک کچھ نامعلوم شرپسندوں نے گھر میں گھس کر گھر والوں سے جھگڑنا شروع کر دیا۔'

اسی دوران شرپسند گھر کے چاروں افراد پر گولیاں چلانے لگے جس وجہ سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حملہ کرنے کے بعد شرپسند موقع سے فرار ہوگئے۔

وہیں گولیوں کی آوازیں سننے کے بعد کچھ مقامی افراد موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ تین افراد کی موت ہو چکی ہے اور ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی شخص کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسے کاس گنج ڈی ایچ ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 'زخمی شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔'

وہیں اطلاع ملتے ہی کاس گنج پولیس موقع پر پہنچ کر اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک اس قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں قتل کے پیچھے ماضی کی دشمنی کا سبب بتایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.