ETV Bharat / state

علی گڑھ: بھائی بہن سمیت تین نئے کورونا کیسز - Aligarh Chief Medical Officer

ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں بھائی بہن سمیت تین نئے کورونا مثبت کیس سامنے آیا ہے۔

علی گڑھ: بھائی بہن سمیت تین نئے کورونا کیسز

author img

By

Published : May 13, 2020, 3:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ دہلی گیٹ علاقے میں بھائی بہن سمیت تین افراد کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اے ایم یو، شعبہ رابطہ عامہ کے رکن انچارج پروفیسر شافع قدوائی کی اطلاع کے مطابق 3 اور کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ جن کے نمونے علی گڑھ چیف میڈیکل آفیسر نے بھیجے تھے۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور علی گڑھ انتظامیہ کو اس کی رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے تین مثبت میں دو بھائی بہن بھی شامل ہیں۔ تین مثبت کے بعد ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 63 پہنچ گئی ہے۔ جس میں 5 افراد کی موت بھی ہو چکی ہے اور 22 صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ موجودہ وقت میں 36 مثبت مریض ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز دو افراد کی کورونا وائرس سے موت کے بعد علی گڑھ انتظامیہ نے ایک خاص میٹنگ کرکے ضلع علی گڑھ کے تھانہ کوتوالی، دہلی گیٹ اور ساسنی گیٹ کے علاقوں میں گزشتہ رات بارہ بجے سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.