گریٹر نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں چار دن قبل نیوی آفیسر کی بیوی کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے والے بدمعاشوں کو آج بسرکھ کوتوالی پولیس نے مڈبھیڑ کے بعد ٹانگوں میں گولی مار کر لنگڑا کر دیا۔ تینوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بدمعاشوں کی شناخت بٹو کسانہ، اکھل بھاٹی اور لو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بٹو غازی آباد کے گاؤں بھوپکھیڈی، اکھل دنکور کے اعظم پور گڑھی کا رہنے والا ہے اور لو کمار ہاپوڑ کے گاؤں چھٹنورا کا رہنے والا ہے۔
ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا ہدیش کٹھیریا نے بتایا کہ بدمعاشوں کے قبضے سے زیورات، اے ٹی ایم کارڈ، میٹرو کارڈ، موبائل اور خاتون کے گھر سے لوٹے گئے 7000 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ چار دن پہلے بدمعاش پانی پینے کے بہانے نوتن کے گھر میں گھس گئے تھے۔
انہوںنے کہاکہ گھر میں نقدی نہ ملنے پر بدمعاشوں نے دھمکی دے کر اے ٹی ایم کارڈ کا پن طلب کیا اور پھر اے ٹی ایم سے 1 لاکھ 44 ہزار روپے نکال لیے۔ پولیس نے شرپسندوں کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی سونیٹ کار، تین پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لیے ہیں۔ برآمد شدہ کار فیز 3 کوتوالی کے علاقے سے لوٹی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Encounter In Noida خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں زخمی
پولیس کے مطابق پکڑے گئے مجرم بٹو نے سال 2018 میں دادری میں ڈکیتی کی واردات انجام دے چکا ہے۔جبکہ اکھیل 2019 میں ایکوٹیک 3 کوتوالی میں قتل کر چکا ہے۔ غازی آباد میں شرپسندوں نے اڈہ بنا رکھا تھا۔شرپسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی مسروقہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔