پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی سے سات مزدور ایک پرائیویٹ انوا کار سے صوبہ بہار کے گوپال گنج اور ویشالی جارہے تھے۔ نیشنل ہائی وے ۔7 پر لال گنج علاقے کے بسہی گاؤں کے نزدیک واقع مٹھ پر کار روک کر رات میں آرام کرنے کے لئے سڑک کے کنارے سو رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ تین لوگ گاڑی کے بہار چادر بچھا کر لیٹے ہوئے تھے جبکہ بقیہ چار لوگ گاڑی میں ہی سورہے تھے۔ آج علی الصبح فورلین کی تعمیر میں لگے ایک ٹرک نے بے قابو ہوکر تین کو کچل دیا۔ اس حادثے میں بہار کے گوپال گنج باشدنہ راجو (26) اور سوربھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر بیکنٹھ پور باشندہ امت نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔ گاڑی میں سورہے مزدور بچ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈویژنل کمشنر پریتی شکلا اور آئی پریوس شریواستو سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سردست حادثے کی وجہ ڈرائیور کو جھپکی آنے تصور کیا جارہا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔