ETV Bharat / state

بجنور: سڑک حادثے میں تین کی موت، ایک زخمی - اردو نیوز بجنور

اترپردیش کے ضلع بجنور میں بدھ کے روز دو کاروں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

three killed, one injured, collided between two cars in bijnor
دو کاروں کے درمیان ٹکر، تین کی موت، ایک زخمی
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:22 PM IST

بجنور کے سیوہارا علاقے میں تیز رفتار دو کاروں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو لوگوں کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ مرادآباد سیوہارا شاہراہ پر آج صبح سیوہارا اور سہس پور کے درمیان گاوں سلطان پور کے پاس واقع لکش پبلک اسکول کے سامنے مرادآباد کی جانب سے آرہی کار کی دوسری کار سے ٹکر ہوگئی۔ دوسری کار دھام پور کی جانب سے آرہی تھی۔ ٹکر میں دونوں کاروں کے پرخچے اڑ گئے۔ پولیس نے دونوں کار سے لوگوں کو باہر نکالا۔

مزید پڑھیں:

جونپور میں سڑک حادثے کی پوری تفصیلات

ایک کار میں سوار شاملی کے نمنپال اور سندیپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسری کار میں سوار انکت اور دیپک زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں بھیجا گیا، جہاں دیپک کی موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.